اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ون ڈے سیریزمیں کس نے کیا کارکردگی دکھائی؟

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ون ڈے سیریزمیں کس نے کیا کارکردگی دکھائی؟۔بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریزمیں پہلی بار پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بنگلہ دیش نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اس سیریز میں کھلاڑیوں کی انفرادی کاکردگی کیا رہی، بیٹنگ اوربولنگ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی چھائے رہے۔بیٹنگ کے شعبے میں دیکھا جائے تو پہلی دو پوزیشنز بنگلہ دیشی بلے بازوں نے حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال تین میچوں میں دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 312 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ بنگلہ دیش ہی کے مشفیق الرحیم 220 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستانی کپتان اظہر علی نے بلے بازوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 209 رنز بنائے۔ چوتھی پوزیشن بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور پانچویں پاکستان کے حارث سہیل نے حاصل کی۔ حارث سہیل نے 147رنز بنائے۔سعد نسیم نے 99، محمد رضوان 84، وہاب ریاض 66 اورسمیع اسلم45 رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد نے 2 میچوں میں 31 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 3 میچوں میں 18 اور محمد حفیظ نے 8 رنز بنائے۔ بولنگ میں بھی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو برتری حاصل رہی۔ عرفات سنی نے 3 میچوں میں 6 جبکہ شکیب الحسن نے 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کے روبیل حسین اور پاکستان نے وہاب ریاض نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنید خان 3، راحت علی نے 2 اور سعید اجمل نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…