لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ایک شاندار سپیل کا نتیجہ بھی سامنے آ گیا، انگلش کاﺅنٹی کلب سرے نے ان کے ساتھ ٹی ٹوینٹی میچوں میں شرکت کا معاہدہ کیا ہے۔
وہاب ریاض نے ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی اور پاکستان کے سب سے کامیاب بولر بھی ثابت ہوئے تاہم کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کے خطرناک سپیل نے انہیں کرکٹ کی دنیا میں سب سے مقبول بولر بنا دیا۔ اس ایک سپیل کے باعث سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا سمیت دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ بڑے عرصے سے انہوں نے ایسا سپیل نہیں دیکھا تھا۔ اب انگلش کاﺅنٹی سرے نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہاب ریاض مئی میں انگلینڈ جائیں گے اور ٹی ٹوینٹی میچوں میں حصہ لیں گے۔
سرے کاﺅنٹی سے قبل آسٹریلوی سٹیٹ ٹیم ایڈیلیڈ نے بھی وہاب ریاض کے ساتھ بگ بیش میں شرکت کی بات کر رکھی ہے۔ بگ بیش دسمبر میں منعقد ہوتی ہے اور وہاب ریاض اس میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔
ایک بہترین سپیل کا صلہ، وہاب ریاض سے سرے نے معاہدہ کر لیا
9
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں