لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کرکٹ کھیلتے ہوئے 14سال ہو گئے ہیں لیکن انہوں نے اب تک کوئی بھی ایک روزہ میچ آسٹریلیا میں نہیں کھیلا ہے۔ 2015ء کے ورلڈ کپ میں 15فروری کو ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے ولا میچ کپتان مصباح الحق کا آسٹریلیا میں پہلا ایک روزہ میچ ہو گا انہوں نے آسٹریلیا میں صرف دو ٹیسٹ میچز 2010کی سیریز میں محمد یوسف کی قیادت میں کھیلے تھے۔مصباح الحق نے اپنا پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ کیخلاف 27اپریل 2002ء میں کھیلا تھا انہوں 154ون ڈے کھیلے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے 4727رنز بنا رکھے ہیں اُن کا ون ڈے کا بہترین سکور 96ہے۔