جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلطان محمود غزنوی کے دل میں تین باتیں کھٹکتی تھیں

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کے دل میں تین باتیں کھٹکتی تھیں۔ایک بات تو یہ دل میں کھٹکتی تھی کہ میں سبکتگین کا بیٹا ہوں اور سبکتگین تو پہلے بادشاہ نہیں تھا بلکہ ایک فوجی تھا پھر بادشاہ بنا کیا میری نسبت صحیح ہے یا کچھ اور ہے۔دوسری بات یہ دل میں کھٹکتی تھی کہ دین کے مختلف شعبے ہیں لیکن سب سے افضل اور بہتر شعبہ کون سا ہے یعنی امت سے جو سب سے اعلیٰ لوگ ہیں وہ کون ہیں؟

تیسری بات یہ دل میں کھٹکتی تھی کہ مجھے بڑے عرصے سے نبی علیہ السلام کی زیارت نصیب نہیں ہوئی ہے اس لئے مجھے زیارت نصیب ہو جائے۔ ایک مرتبہ وہ شہر میں راؤنڈ کر رہے تھے انہوں نے باہر آ کر ایک طالب علم کو کسی روشنی میں پڑھتے ہوئے دیکھا‘ پوچھا کہ تم مسجد میں کیوں نہیں پڑھتے؟ اس نے کہا کہ مسجدوں میں روشنی کا انتظام نہیں ہے‘ یہ ایک بندے کے گھر کے باہر روشنی جل رہی ہے اس لئے میں یہاں بیٹھ کر مطالعہ کر رہا ہوں‘ انہوں نے کہا کہ بچے تم جاؤ‘ اور میں آج کے بعد تمہارے لئے روشنی کا انتظام کروا دوں گا۔ جب طالب علم نے روشنی دیکھی تو اس نے دعا کر دی کہ اے اللہ! اس بندے کی مرادیں پوری کر دے‘ چنانچہ جب سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ سوئے تو ان کو نبی علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی اور آپؐ نے ارشاد فرمایا: اے سبکتگین کے بیٹے تو نے میرے وارث کی عزت کی اللہ تعالیٰ تجھے دنیا اور آخرت میں عزتیں عطا فرمائے سبحان اللہ! اس طالب علم کی دعا کی برکت سے سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کی تینوں مرادیں پوری ہو گئیں۔ ایک تو انہیں نبی علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی‘ دوسرا ان کے دل میں اپنے نسب کے بارے میں جو چھوٹی موٹی باتیں تھی وہ ختم ہو گئیں۔ تیسرا ان کو پتہ چل گیا کہ علماء کرام ہی نبی علیہ السلام کے وارث ہیں اور یہی لوگ دوسروں سے افضل ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…