اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میری فوج کے پاس ایک قوت ہے جس سے آپکی فوج محروم ہے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاتح بیت المقدس نے جب بیت المقدس فتح کر لیا اور بیت المقدس کے حکمران گائی آف لوزینان کو جنگی قیدی بنا لیا تو صلیبی ملکہ جو کہ مشہور صلیبی حکمران ریمانڈ کی بیوی تھی اور شکست کے باوجود بھی ملکہ کہلانا پسند کرتی تھی سلطان ایوبی کے پاس آئی اور کہا: صلاح الدین! کیا آپکو معلوم ہے کتنے لاکھ عیسائی بے گھر ہو گئے ہیں، ان پر یہ ظلم آپ کے حکم سے ہوا ہے۔ سلطان ایوبی نے کہا

“اور جب بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے وہ کس کے حکم سے کرایا جا رہا ہے؟ اگر میں خون کا بدلہ خون سے لوں تو ایک بھی عیسائی باقی نہ رہے۔ آپ کس لئے آئی ہیں؟ میرے عزیز سلطان، میں بحث کے لئے نہیں آئی ایک درخواست ہے کہ گائی آف لوزینان کو رہا کر دو۔ سلطان ایوبی نے کہا میں جانتا ہوں آپ اس کے بعد میرے پاس نہیں آئیں گی، میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں آپ اس خطے سے بھی چلی جائیں گی، آپ جب کبھی اس خطے کا رخ کریں گی تو بحیرہ روم کا پانی آپ کے جہازوں کے لئے ابلتا ہوا سمندر بن جائے گا۔ ملکہ سبیلا نے کہا آپکی فوج زیادہ بہتر ہے ہماری فوج کی قیادت ناقص ہے۔ سلطان ایوبی نے کہا “حقیقت سے چشم پوشی نہ کرو ملکہ، اپنے آپ کو دھوکہ نہ دو خود فریبی شکست کی علامت ہے، میری فوج کبھی بھی صلیب کی فوج سے زیادہ نہیں ہوئی، کبھی بہتر بھی نہیں ہوئی، میری فوج کوکبھی زرہ نصیب نہیں ہوئی، میرے سالاروں کو ایسی حسین لڑکیاں کبھی نہیں ملیں جو آپکے سالاروں کے خیموں میں رہتی ہیں، میری فوج کا اسلحہ آپ سے بہتر نہیں، البتہ راز کی بات بتا دیتا ہوں میری فوج کے پاس ایک قوت ہے جس سے آپکی فوج محروم ہے، اسے ہم ‘ایمان اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں’۔ آپ کی آنکھوں پر شہنشاہیت کی پٹی بندھی ہے، آپ اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کریں گی کہ آپکو اس پر بھی ناز ہے کہ آپ ایک عورت ہیں اور حسین عورت ہیں۔ میں یہ کہہ کر اپکو خوش کر سکتا ہوں کہ آپ واقعی حسین ہیں لیکن یہ کہہ کر آپکو مایوس کر دوں گا کہ میں کوئی فیصلہ آپکے حسن سے متاثر ہو کر نہیں کروں گا اور نہ ہی آپ کا یہ نیم عریاں جسم مجھے صراط مستقیم سے ہٹا سکتا ہے”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…