پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی تاریخ کے مطابق اب تک کتنے حج ہو چکے؟جانئے دلچسپ معلومات

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے 20لاکھ سے زائد عازمین حج آج منیٰ روانہ ہونگے۔ حجاج کل فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے میدان عرفات پہنچیں گے، میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کرنے اور

مسجد نمرہ میں سعودی مفتی اعظم کا خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں اللہ رب العزت کے حضور حجاج کرام ذکر و تسبیح کیساتھ خصوصی دعائیں کرینگے، نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے،20لاکھ عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہونگے اور وہاں پہنچ کرمغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرینگے۔حجاج رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈ وائیں گے، پہلے دن شیطانوں کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکتہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کرسکتے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کارکن اعظم ہے اور تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے، تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مستقل طور پر منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہونگے، اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائیگی۔اسلامی تاریخ کے مطابق اس سال حجاج کرام 1430واں حج ادا کرنے کیلئے حجاز مقدس میں جمع ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…