اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج کی سعادت نصیب ہونا بڑے کرم کی بات ہے لیکن اگر آپ حج نہیں کر سکتے تو نبی آخر زماں کےطفیل رحمتوں کے خزانے لوٹنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، آپ9ذوالحج کو اللہ کی مختلف اور خاص عبادت اور اذکار کے ذریعے رحمتوں کے خزانے سمیٹ سکتے ہیں،ویب سائٹParhlo کی رپورٹ کے مطابق یوم عرفات نہایت فضیلت والا دن ہے اور اس دن ذکر کا بہت زیادہ ثواب ملتاہے، بتایا گیا ہے کہ اس دن کا روزہ رکھنے کا بے پناہ اجر وثواب ملتا ہے،
ہو سکے تو روزہ رکھنا چاہئے،صحیح مسلم کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو شخص یوم عرفات کے دن روزہ رکھے گا اس کے پچھلے اور اگلے سال کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے،ذوالحج کے اس روز چار خاص اذکار تسبیح یعنی سبحان، تحمید یعنی الحمد اللہ، تکبیر یعنی اللہ اکبر اور تحلیل یعنی لا الہ الااللہ ہےں، جن کا ذکر جتنا زیادہ ہو سکتے کرنا چاہئے،اس روز قرآن مجید کی تلاوت بھی نہایت ہی افضل عمل ہے اور دعائے عرفات کا پڑھنا بھی ثواب کا باعث ہے یہ وہ عبادات ہیں جو اس روز زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئیں تاکہ جوافراد حج کی استطاعت نہیں رکھتے وہ مذکورہ ذکر واذکار کر کے اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرسکیں۔