ایک دن ہم سب یہ سوچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گے کہ جب وہ یاد نہیں کرتا تو میں اسے کیوں یاد کروں؟ یہ ٹھیک ہے کہ تم ایک گلاب نہیں بن سکتے ، مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ تم ایک کانٹا بن جاؤ۔
یہاں ایک راز کی بات ہے، اور وہ میں تمہیں بتا ہی دیتا ہوں کہ جو شخص کانٹا نہیں بنتا، وہ بالآخر گلاب بن جاتا ہے۔ جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو چھوٹے آدمیوں کے سائے بھی بڑے ہو جاتے ہیں۔ اشفاق احمد