جس نے کبھی غلطی نہیں کی اس نے کبھی کوئی نئی بات تلاش نہیں کی۔آئن سٹائناس سے تو خاموشی بہتر ہے کہ کسی کو دل کی بات کہہ کر پھر اس کو کہا جائے کہ کسی کو نہ کہنا۔شیخ سعدی
لوگ چائے کی تھیلیوں کی طرح ہوتے ہیںجنہیں کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے بغیرپتا نہیں چلتا کہ ان کا اصل رنگ کیا ہے۔ خلیل جبرانآج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے۔ معراج فیض آبادی جو شخص کوشش اور عمل میں کوتاہی کرتاہے پیچھے رہنا اس کا مقدر ہے۔*مصیبت میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ ہمت سے اس کامقابلہ کرنا چاہئے۔ ہمت طاقت سے زیادہ کام کرتی ہے۔*٭احساس کیا ہے؟ دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھنا۔٭منصف اور عادل کو اللہ اپنے عرش کے نیچے سایہ دے گا٭آدمی وہ ہے جس کی ذات سے دوسروں کودوسروں کو فائدہ پہنچے ورنہ پتھر ہے۔٭نیکی کرنے والا نیکی کا صلہ ضرور پاتا ہے٭بے رحم انسان نہیں درندہ ہے۔٭نیک نیت کی وجہ سے کام نیک اور بری نیت کی بدولت برا ہوجاتاہے۔٭مظلوم کی تکلیف تو چند ساعت کی ہوتی ہے مگر ظالم ابدی مصیبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔٭نصیحت اگرچہ ناخوشگوار ہوتی ہے لیکن اس کا انجام خوشگوار ہوتاہے۔