منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

الٹے الفاظ

datetime 28  جولائی  2017 |

ایک اللہ والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا‘ جو کام کرتا ہوں الٹا ہوتا ہے‘ ہر کام میں رکاوٹ آتی ہے‘ میرے تو سارے کام ہی الٹے پڑتے ہیں‘کچھ سمجھ نہیں آتی‘ لوگ کہتے ہیں

میرے اوپر کسی نے بندش کرا دی ہے۔ بزرگ نے اس شخص کی بات سنی تو مسکرائے دیئے اور انہوں نے مسکراتے ہوئے اس شخص سے پوچھا‘ بیٹا آپ نے مہر (سٹیمپ) دیکھی ہے؟ وہ شخص کہنے لگا جی بالکل دیکھی ہے۔ اللہ والے نے پوچھا‘یہ بھی جانتے ہو کہ مہر پر لکھائی کیسے کی جاتی ہے؟ کہنے لگا‘ مہر پر الٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں‘ انہوں نے پوچھا‘میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے ہیں؟ کہنے لگا جب مہر کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں۔ باباجی نے قہقہہ لگایا اور اس شخص سے کہا‘ بیٹا سے کہا‘ بیٹا جس طرح مہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اس کے الٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں‘ اسی طرح تو بھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹھیک‘ تیرے بھی الٹے کام سیدھے ہو جائیں گے۔ سبحان اللہ! کیسے لوگ تھے جو مخلوق کو خالق کے قریب کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…