خواب وہ ہیں جو لوگوں کو زندگی سے پیار کرنا سکھاتے ہیں بیشک زندگی کتنی ہی کٹھن کیوں نہ ہو تم اچھا کرو اور زمانہ تم کو برا سمجھے یہ تمہارے حق میں بہتر ہے‘ بجائے اس کے کہ تم برا کرو اور زمانہ تمہیں اچھا سمجھے۔انسان دکھ نہیں دیتے‘ انسانوں سے وابستہ امیدیں دکھ دیتی ہیں۔اگر تم کسی کو چھوٹا دیکھ رہے ہوتو تم اسے دور سے دیکھ رہے ہو یا غرور سے دیکھ رہے ہو۔دنیا دار کی صحبت اختیار نہ کرو‘
اگر تم تنگ دست ہو جاؤ گے تو یہ تمہیں چھوڑ دے گی اور اگر مال دار ہو جاؤ گے تو تم سے حسد کرے گی۔ جب آنکھیں نفس کی پسندیدہ چیزیں دیکھنے لگیں تو دل انجام سے اندھا ہو جاتا ہے۔اگر تم سیدھے راستے پر ہو اور تم مشکلات کا سامنا نہیں کر رہے ہو تونہیں کر رہے ہو تو تم سوچو کچھ دیر کیلئے ہو سکتا ہے کہ تم غلط راستے پر ہوکیونکہ سیدھا راستہ مشکلات پر مشتمل ہوتا ہے۔