پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

” شوہر کی غیرت “

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک عورت مکمل پردے کے عالم میں قاضی کے سامنے کھڑی تھی. اس نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا تھا. مقدمے کی نوعیت بڑی عجیب تھی کہ میرے شوہر کے ذمہ مہر کی 500 دینار رقم واجب الاداء ہے

وہ ادا نہیں کر رہا.لہذا مجھے مہر کی رقم دلائی جائے.. قاضی نے خاوند سے پوچھا تو اس نے انکار کر دیا. عدالت نے عورت سے گواہ طلب کیے.. عورت نے چند گواہ عدالت میں پیش کر دیے۔گواہوں نے کہا:” ہم اس عورت کا چہرہدیکھ کر ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ واقعی وہ عورت ہے جس کی گواہی دینے ہم آئے ہیں. لہذاعورت کو حکم دیا جائے کہ وہ اپنے چہرے سے نقاب ہٹائے۔”عدالت نے حکم دیا کہ عورت اپنے چہرے سے نقاب اتارے تاکہ گواہ شناخت کر سکیں.ادھر عورت تذبذب کا شکار تھی کہ وہ نقاب اتارے یا نہیں۔۔۔گواہ اپنے موقف پر مصر تھے۔اچانک اس کے شوہر نے غیرت میں آکر کہا” مجھے قطعاََ یہ برداشت نہیں کہ کوئی غیر محرم میری بیوی کا چہرہ دیکھے… لہذا گواہوں کو چہرہ دیکھنے کی ضرورت نہیں .. واقعی اس کے مہر کی رقم میرے ذمہ واجب الاداء ہے…۔عدالت ابھی فیصلہ دینے والی ہی تھی کہ وہ عورت بول اٹھی..!!۔“اگر میرا شوہر کسی کو میرا چہرہ دکھلانا برداشت نہیں کرتا تو میں بھی اسکی توہین برداشت نہیں کر سکتی. میں اپنا مہر معاف کرتی ہوں. میں غلطی پر تھی جو ایسے شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا..”۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…