بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

سقراط کے مطابق کامیابی کا راز

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دفعہ ایک آدمی سقراط کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ مجھے کامیابی کا راز بتائیں۔ سقراط نے اس کو کہا کہ میرے ساتھ ندی کے کنارے چلو۔ دونوں جب ندی کے پاس پہنچے تو سقراط نے اسے بولا کہ میرے ساتھ اس ندی میں اتر جاؤ۔وہ شخص تھوڑا ہچکچایا لیکن اس کے ساتھ ندی کے اندر چلتا گیا۔ جب وہ اتنا آگے بڑھ گئے کہ ندی کا پانی ان کی گردن تکپہنچنے لگا تو سقراط نے اسے رکنے کا اشارہ کیا۔

وہ آدمی جیسے ہی رکا سقراط نے اسے جکڑ لیا اور پوری طاقت کے ساتھ اس کو پانی میں غوطا دیا۔ وہ آدمی خود کو چھڑانے کی کوشش کرنے لگا۔سقراط ایک بہت قوی انسان تھا اس نے تھوڑا سا زور اور لگایا اور وہ آدمی پانی میں ڈوبا رہا۔جب تھوڑا وقت گزر گیا اور وہ آدمی نیلا پڑنے لگا تو سقراط نے اسے کھینچ کر پانی سے باہر نکال لیا۔ اس نے باہر نکلتے ہی بہت لمبی اور گہری سانس لی اور خود کو سنبھالنے لگا۔جب وہ قدرے سنبھل گیا تو سقراط نے اس سے پوچھا کہ جب تم پانی کے اندر تھے تو تمہیں سب سے زیادہ شدت سے کیا چیز چاہیے تھی؟ وہ شخص بولا کہ ہوا۔مجھے ہوا چاہیے تھی۔ سقراط نے اسے بولا کہ تمہیں اتنی شدت سے ہوا درکار تھی تو تمہیں وہ مل گئی۔ کامیابی کا راز صرف یہ ہے کہ کسی بھی چیز کو شدت سے چاہو۔ جب تمہیں کامیابی اتنی شدت سے درکار ہو گی جتنی تمہیں ہوا چاہیے تھی تو کامیابی تمہارا مقدر بن جائے گی۔ انسان جب کسی بھی چیز کو اتنی لگن اور سچے دل سے مانگے کہ اس کے لیے اسے آگ لگی ہوئی ہو تو وہ اپنا ہدف پا لیتا ہے۔نپولین ہل نے ایک بار بڑی حکمت کی بات بولی تھی کہ جو ایک انسان کا دماغ سمجھ لے اور اس پر پختہ یقین کر لے۔۔۔اس چیز کو وہ با آسانی حاسل کر سکتا ہے۔

آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی کسی شے کو اتنی شدت سے چاہنا ہے کہ اس کے لیے آپ کے دل میں بھڑکتی ہوئی خواہش ہو۔ جیسے ایک چھوٹی سی آگ پور ے ماحول کو تپش فراہم نہیں کر سکتی بالکل اسی طرح کسی شے کی ناقص خواہش سے اس کو کبھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ حاصل سبق یہ ہے کہ انسان کی کامیابی کا راز سقراط کے مطابق اس کو پانے کی اتنی شدید تمنا ہے

کہ آپ کو لگے کہ اس کے بغیر آپ جی نہیں سکتے۔جب آپ پورے دل سے کچھ بھی لینا چاہتے ہو تو آپ اس کو لے کر ہی دم لیتے ہو۔اپنے اندر پختہ ارادیت پیدا کریں اور پہچاننے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیا شے خوشی دیتی ہے۔ پھر اس کے پیچھے پڑ جائیں اور چاہے جتنی بھی ناکامیاں دیکھنی پڑیں اس کا تعقب کرنا مت چھوڑیں۔ سقراط اپنے دور کا بہت پہنچا ہوا فلسفی تھا

اور اس کی سنہری باتیں آج بھی لوگوں کو روشنی دکھاتی ہیں۔اگر وہ یہ کہتا ہے تو اس کی بات کو معمولی مت سمجھیں۔ یہ تو ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ جب تہہ دل سے کسی چیز کو مانگو تو ساری کائناتاسے تم تک پہنچانے میں جت جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…