ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

چودھری کے پندرہ روپے

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دفعہ ایک گاؤں کا چودھری سودا لینے شہر گیا تو اس نے دیکھا کہ لوگ ایک وکیل کی بہت تعریف کر رہے کہ وہ تو سو سو روپے کی ایک بات بتاتا اور ہزار ہزار روپے کا ایک نکتہ سمجھاتا ہے۔۔چودھری نے سوچا کہ ہم بھی اس وکیل کی کوئی بات سن آئیں تو اچھا ہو۔

یہ سوچ کر وہ وکیل کے مکان پر پہنچا اور کہا وکیل صاحب : میں نے آپ کی باتوں کی بہت تعریف سنی ہے ہمیں بھی کوئی بات سمجھا دیجئے۔۔۔ وکیل نے کہا کہ ہم تو ایک بات کی ایک اشرفی لیا کرتے ہیں۔۔ یہ سن کر چودھری کا شوق اور بھی بڑھا اور اس نے پندرو روپے نکال کر وکیل کے سامنے رکھے۔۔ روپے لے کر وکیل صاحب نے ایک کاغذ کے پرزے پر یہ مصرع لکھ دیا ” آج کا کام رکھو نہ کل پر “۔۔چودھری واپس آیا تو مزدوروں نے کھیت کاٹ کر بہت سا غلہ نکال رکھا تھا۔۔ شام کو وہ چودھری سے مزدوری لینے آئے تو اس نے کہا اس اناج کو گھر میں پہنچاؤگے تو مزدوری ملے گی۔۔ مزدوروں نے کہا کہ اب تو وقت گزر چکا ہے کل دن نکلتے ہی رکھوا دیا جائے گا۔۔ چودھری نے کہا کہ بھائیو میں نے تو آج ہی یہ بات پندرہ روپے دے کر سیکھی ہے۔۔۔ پس میں تو آج ہی رکھواؤں گا۔۔آخر مزدوروں کو اناج گھر میں رکھنا ہی پڑا۔۔۔ اتفاق سے اسی رات زور کی بارش ہوئی کہ سارے گاؤں والوں کا غلہ پانی میں بہہ گیا یا خراب ہو کر رہ گیا۔۔ مگر چودھری کا غلہ بلکل محفوظ رہا۔۔ اور بیچتے وقت اسے اتنا نفع ہوا کہ ایک اشرفی کے بدلے بیسیوں اشرفیاں وصول ہو گئیں۔۔سو ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھو کہ آج کا کا م کل پر مت چھوڑو۔ چودھری نے یہ بات پندرہ روپے دے کر سیکھی ، آپ مفت میں سیکھ لیجئے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…