اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی حوالے سے منسوب عالمی دن منانا اس کی اہمیت اور مقاصد کے حصول کیلئے منایا جاتا ہے۔دنیا میں اس وقت بیشمار مسائل ،حقوق اورعزیزوں سے پیار کے مختلف عالمی دن منائے جارہے ہیں ۔ہر عالمی دن کو منانے کے پیچھے کوئی خاص وجہ یا واقعہ لازمی منسوب ہوتا ہے
جو اس دن کو منانے کی وجہ بنتا ہے۔ خواتینکےزمانہ قدیم سے حقوق ضبط کئے گئے ہیں لیکن اسلام نے خواتین کو جو حقوق دے وہ آج تک کسی دوسرے مذہب میں عورتوں کو حاصل نہیں۔عورتوں کا عالمی دن 1909سے منایا جا رہا ہے لیکن یہ 8مارچ کو ہی کیوں منایا جاتا ہے ۔1913میں 8مارچ کو عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کی وجہ 1908میں 1500خواتین کااپنے مسائل کیلئے نکالے جانے والا نیو یارک کی سڑکوں پر احتجاج ہے جس میں گھڑ سوار دستوں نے کارروائی کی اور درجنوں عورتوں کو گرفتار کیا۔اس واقعہ کے بعد 1909میں ایک امریکی سوشلسٹ پارٹی نے عورتوں کا دن منانے کی قرارداد منظور کی اورپہلی دفعہ 28فروری کو عالمی دن منایا گیا۔1910میں ملازمت پیشہ خواتین کی دوسری عالمی کانفرنس میں متفقہ طور پر منظور کیا جس کے بعد 1911میں خواتین کے عالمی دن کو 19مارچ کو منایا جانے لگا۔1913
میں فروری کے مہینے میں روس میں پہلی دفعہ عالمی دن منایا گیاتاہم اس ہی سال 8مارچ کی تاریخ مخصوص کردی گئی اور تب سے ہی دنیا بھرمیں عورتوں کا عالمی دن 8مارچ کو ہی منایا جا رہا ہے۔