پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ننانوے رنز کی سنچری!

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کی تاریخ یوں تو کئی ناقابل یقین واقعات سے بھری پڑی ہے، دنیا کے کھلاڑیوں نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں مگر پاکستان کا ایک ایسا مایہ ناز بلے باز بھی ہے جس کو ننانوے رنز کی سنچری اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ 1997میں دور ہ سری لنکا میں سائیڈ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی اور اس کی اننگز جاری تھی ۔کریز پر انضمام الحق موجود تھے،

پاکستانی ٹیم پلان کے مطابق اپنے مقررہ ہدف سے سکور اوپر لے جاچکی تھی اور اننگز ڈیکلیئر کرنے کا سوچا جا رہا تھا ۔ انتظار صرف اس بات کا تھا کہ انضمام الحق اپنی سنچری مکمل کریں تو اننگز ڈیکلیئر کی جائے۔جونہی گرائونڈ کے ایک جانب موجود سکور بورڈ پر انضمام کا سکور سو رنز دکھائی دیا تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کر دی اور کھلاڑی واپس پویلین میں چلے گئے۔ کچھ دیر بعدجیسے ہی دوسری ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ سکور بورڈ والے سے غلطی ہو گئی ہے اور اس نے انضمام الحق کی اننگز میں غلطی سے ایک رنز کا اضافہ کر دیا تھا جس کے باعث سکور بورڈ پر انضمام کا سکور 100رنز دکھایا گیا۔اب ایسا تو ہو نہیں سکتا تھا کہ انضمام الحق کو 100رنز مکمل کرنے کیلئے دوبارہ بیٹنگ دی جاتی توسکور بورڈ والے کی اس غلطی کے مداوے کے طور پر انضمام الحق کو ایک رنز بغیر کھیلے دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ پاکستانی ٹیم کی اننگز ڈیکلیئریشن کی غیر اعلانیہ شرط ہی انضمام الحق کی سنچری رکھی گئی تھی تو انضمام الحق کے فرسٹ کلاس کیرئیر میں اس اننگز کو سنچری ہی لکھا جائے۔ یوں انضمام الحق دنیا کے واحد بلے باز ہیں جن کے کیرئیر میں ننانوے رنز کی ایک سنچری جڑی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…