پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

علم کے متلاشی ایسے بھی تھے

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عبدالقادر رائے پوری فرماتے ہیں کہ جب میں دارالعلوم میں حاضرہوا تو اس وقت کلاس کے داخلے بند ہو چکے تھے۔ ناظم تعلیمات نے انکار کر دیا کہ ہم آپ کو داخلہ نہیں دے سکتے‘ میں نے ان سے گزارش کی کہ حضرت آخر کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ ہمارے دارالعلوم میں مطبخ نہیں ہے اور نہ کوئی طباخ ہے بلکہ بستی والوں نے ایک ایک دو دو طالب علموں کا کھانا اپنے ذمہ لے لیا

اس لئے جتنے طلباء کا کھانا گھروں سے پک کر آتا ہے اتنے طالب علموں کو داخلہ دیتے ہیں اور بقیہ سے معذرت کر لیتے ہیں‘ اب کوئی ایک گھر بھی ایسا نہیں ہے جو مزید ایک طالب علم کا کھانا پکانے کی استطاعت رکھتا ہو‘ حضرت فرماتے ہیں کہ میں نے کہا اگر کھانے کی ذمہ داری میری اپنی ہو تو کیا پڑھنے کیلئے آپ مجھے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا ٹھیک ہے۔ اس طرح ان کو مشروط داخلہ مل گیا۔ حضرت فرماتے ہیں کہ میں سارادن طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر پڑھتا رہا رات کو تکرار کرتا اور جب طلبہ سو جاتے تو میں اساتذہ کی اجازت کے ساتھ دارالعلوم سے باہر نکلتا بستی میں سبزی یا فروٹ کی دکانیں تھیں‘ اس وقت تک تو وہ دکانیں بند ہو چکی ہوتی تھیں میں ان کے سامنے جاتا تو مجھے کہیں سے آم کے چھلکے‘ کہیں سے خربوزے کے چھلکے اور کہیں سے کیلے کے چھلکے مل جاتے میں انہیں وہاں سے اٹھا کر لاتا اور دھو ککر صاف کرتا اور پھر کھا لیتا۔ میرے چوبیس گھنٹے کایہ کھانا ہوتا تھا میں نے پورا سال چھلکے کھا کر گزارا مگر اپنا سبق ناغہ نہ کیا۔شاہ عبدالقادر رائے پوری فرماتے ہیں کہ جب میں دارالعلوم میں حاضرہوا تو اس وقت کلاس کے داخلے بند ہو چکے تھے۔ ناظم تعلیمات نے انکار کر دیا کہ ہم آپ کو داخلہ نہیں دے سکتے‘ میں نے ان سے گزارش کی کہ حضرت آخر کیا وجہ ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…