پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

یادداشت ہو تو ایسی

datetime 31  جنوری‬‮  2017 |

ایک مرتبہ عبدالملک نے سوچا کہ حضرت ابوہریرہؓ بہت زیادہ احادیث کی روایت کرتے ہیں کیا یہ روایات من وعن انہی الفاظ کی ہیں جو نبی علیہ السلام کے تھے‘ یا روایت بالمعنی کرتے ہیں چنانچہ اس نے ان کی دعوت کی اور بھی صحابہ کرامؓ کو بلایا گیا‘ اس نے ایک پردہ لٹکا کر اس کے پیچھے دو کاتب حضرات کو بٹھا دیا اور انہیں کہا کہ ابوہریرہؓ جو بولیں گے آپ لوگوں کو لکھنا ہے

دو بندے اس لئے بٹھائے کہ آپس میں بھی تبطیق ہو سکے‘ جب محفل شروع ہوئی توعبدالملک کہنے لگا حضرت! آپ نے نبی علیہ السلام سے بہت باتیں سنیں آپ مہربانی فرما کر ہمیں بھی ان کی کچھ باتیں سنا دیجئے۔ سیدنا ابوہریرہؓ نے اس محفل میں ایک سو احادیث روایت فرمائیں اور لکھنے والوں نے لکھ لیں مگر کسی کوکچھ پتہ نہ چلا اس کے بعد محفل برخاست ہو گئی‘ ایک سال کے بعد اس نے حضرت ابوہریرہؓ کو دوبارہ دعوت دی اس بار پھر اس نے پردے کے پیچھے پھر انہی دو آدمیوں کو بٹھا دیا اور کہا کہ اپنے گزشتہ نوٹس نکالنا اور ملاتے جانا‘ میں ان سے درخواست یہ کروں گا کہ آپ نے جو احادیث پچھلی مرتبہ سنائیں ان کا بڑا مزہ آیا‘ آپ مہربانی فرما کر وہی حدیثیں آج پھرسنا دیجئے‘ چنانچہ جب محفل لگی تو اس نے کہا حضرت! جو حدیثیں آپ نے پچھلے سال سنائی تھیں وہ سن کر بڑا مزہ آیا تھا۔ آپ وہی حدیثیں آج بھی سنائیں۔ سیدنا ابوہریرہؓ نے پھر وہی ایک سو احادیث سنائیں۔ دونوں کاتب ورطہ حیرت میں پڑ گئے کہ کہیں ایک حرف کا بھی فرق نہ آیا یوں اللہ تعالیٰ نے ان کو قوت حافظہ عطا فرمائی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…