منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کتا بہتر ہے یا ماں؟

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کی ایک ریاست میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کیخلاف مقدمہ کیا‘ وہ مقدمہ اخبارات کی بھی زینت بنا اور ٹی وی میں بھی اس کی تفصیل آئی‘ ماں نے مقدمہ یہ کیا کہ میرے بیٹے نے گھر میں کتا پالا ہوا ہے اور یہ روزانہ تین چار گھنٹے اس کتے کے ساتھ صرف کرتا ہے یہ اسے نہلاتا ہے اس کی ضروریات پوری کرتا ہے اس کو اپنے ساتھ ٹہلنے کیلئے بھی لے جاتا ہے

وہ اپنے کتے کو روزانہ سیر بھی کرواتا ہے اسے کھلاتا پلاتا بھی ہے میں بھی اسی گھر کے دوسرے کمرے میں رہتی ہوں لیکن یہ میرے کمرے میں پانچ منٹ کیلئے بھی نہیں آتا‘اس لئے عدالت کو چاہئے کہ وہ میرے بیٹے کو پابند کرے کہ وہ روزانہ ایک مرتبہ میرے کمرے میں آیا کرے۔جب ماں نے مقدمہ کیا تو بیٹے نے بھی مقدمہ لڑنے کیلئے تیاری کر لی‘ ماں نے بھی وکیل بنا لیا اور بیٹے نے بھی وکیل بنا لیا۔ جب دونوں کے وکیل جج صاحب کے سامنے پیش ہوئے تو جج صاحب نے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ دیا کہ عدالت آپ کے بیٹے کو آپ کے کمرے میں پانچ منٹ کیلئے آنے پر مجبور نہیں کر سکتی کیونکہ مقامی قانون ہے کہ جب اولاد 18 سال کی عمر کو پہنچ جائے اس کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کو چاہے تو کچھ وقت دے یا بالکل علیحدگی اختیار کر لے‘ رہی بات کتے کی تو کتے کے اس اوپر حقوق ہیں جن کو ادا کرنا اس کی ذمہ داری ہے البتہ اگر ماں کو کوئی تکلیف ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ حکومت سے رابطہ کرے وہ اسے بوڑھوں کے گھر میں لے جائیں گے اور وہاں جا کر اس کی خبرگیری کریں گے اب بتائیے کہ جہاں بیٹے کا تعلق ایسا ہو گا وہاں پر زندگی پرسکون کیسے گزرے گی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…