منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈوب جاؤ گے

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک جگہ مختلف جزیرے تھے ان میں سے ایک جزیرے پر آبادی تھی‘ مگر دوسرے جزیرے میں سکول بنایا گیا تھا‘ بچے سکول جانے کے لئے کسی ملاح کے ساتھ اس کی کشتی میں بیٹھ کر دوسرے جزیرے میں جایا کرتے تھے‘ ایک دن طلباء کے دل میں شرارت پیدا ہوئی انہوں نے کہا کہ ہماس ملاح کو ذرا چھیڑیں تو سہی‘ لہٰذا ان میں سے ایک آگے بڑھا اور ملاح سے پوچھا‘

جناب! کیا آپ کو ریاضی آتی ہے؟ اس نے جواب دیا مجھے تو نہیں آتی وہ کہنے لگا then you have waisted your life‘ پھر تھوڑی دیر کے بعد دوسرا آگے بڑھا اور کہنے لگا جناب! آپ کو سائیکالوجی (نفسیات) کا پتہ ہے؟ اس نے کہا‘ جی مجھے تو نہیں پتہ‘ وہ پھر ہنسنے لگ گئے‘ کہنے لگے then you have waisted your life‘تم نے آدھی زندگی ضائع کر دی‘ اس کے بعد تیسرا آگے بڑھا اور کہنے لگا جناب! آپ کو فزکس اور کیمسٹری کا پتہ ہے؟ اس نے کہا مجھے تو بالکل نہیں پتا وہ کہنے لگا then you have waisted your life‘تو نے تو اپنی آدھی زندگی تباہ کر لی وہ اسی طرح کی باتوں سے اس کا مذاق اڑاتے رہے اس دوران بارش شروع ہو گئی‘ سمندر کے اندر طلاطم پیدا ہوا‘ کشتی ہچکولے کھانے لگی اب ملاح کی باری تھی چنانچہ اس نے کہا بچو! کیا تمہیں تیرنا آتا ہے؟ کہنے لگے کہ نہیں ہمیں تو تیرنا نہیں آتا تو وہ کہنے لگا پھر تو تم نے اپنی پوری زندگی تباہ کر لی۔ یعنی ڈوب جاؤ گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…