منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بادشاہ سلامت: آپ مجھے جیل میں بھیج دیں

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی میں لکھا ہے کہ وقت کے بادشاہ نے ان سے کوئی فتویٰ مانگا مگر انہوں نے فتویٰ نہ دیا اسے غصہ آیا اور ان کو قید کر دیا‘ جب تین دن گزرے تو بادشاہ اپنے دربار میں بیٹھا تھا اس وقت ایک ایسا نوجوان جس کی اٹھتی جوانی تھی‘ اس کے چہرے پر نورانیت اور معصومیت کا حسین امتزاج تھا‘ وہ نوجوان زار و قطار رو رہا تھا‘ جس نے بھی اسے دیکھا اس کا دل پسیج گیا اور ہر بندے نے توقع کی کہ بادشاہ سلامت اس طالب علم کی مراد ضرور پوری کریں گے

بادشاہ نے دیکھا تو اس نے بھی وعدہ کیا کہ اے نوجوان! تو کیوں اتنا رو رہا ہے تو ڈر نہیں تو جو بھی کہے گا ہم تیری بات ضرور پوری کریں گے۔ جب اس نے یہ وعدہ کیا تو طالب علم نے فریاد پیش کی کہ بادشاہ سلامت! آپ مجھے قید خانہ میں بھیج دیجئے‘ بادشاہ بڑا حیران ہوا کہ قید خانہ میں جانے کیلئے تو کوئی اس طرح نہیں روتا‘ چنانچہ اس نے پوچھا کہ آپ قید خانہ میں جانے کیلئے اتنا کیوں رو رہے ہیں؟ طالب علم نے کہا! بادشاہ سلامت! آپ نے میرے استاد کو تین دنوں سے قید خانہ میں بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے میرا سبق قضا ہو رہا ہے اگر آپ مجھے قید میں ڈال دیں گے تو میں قید وبند کی مشقتیں تو برداشت کر لوں گا مگر اپنے استاد سے سبق تو پڑھ لیا کروں گا یو ں پہلے وقتوں میں شاگرد اپنے استاد سے علم حاصل کیا کرتے تھے جب کہ آج تو علم دوستی نکلتی جا رہی ہے۔ ہم نے ٹی وی کو دوست بنا لیا ہے اور باقاعدگی کے ساتھ اس پر تماشے دیکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرآن کو کھول کر بیٹھنے کی بہت کم فرصت ملتی ہے کئی گھر ایسے ہوتے ہیں جن کے اندر قرآن کھولا ہی نہیں جاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…