ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں خوشی حاصل کرنا چاہتا ہوں

datetime 20  جنوری‬‮  2017 |

میں نے ایک بار اپنے بابا جی سے پوچھا ”میں خوشی حاصل کرنا چاہتا ہوں‘ مجھے خوشی کیسے مل سکتی ہے“ بابا جی ہنسے اور ہنس کر بولے ”خوشی دے کر ملتی ہے ‘لے کر نہیں“ میں نے وضاحت کی درخواست کی‘ وہ بولے ”آپ دنیا کی تمام چیزیں کچھ حاصل کر کے‘ کچھ لے کر‘ کچھ وصول کر کے انجوائے کرتے ہیں‘ آپ کھانا کھا کر کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں‘

آپ پانی پیتے ہیں تو آپ کی پیاس کم ہو جاتی ہے اور آپ روپیہ پیسہ لیتے ہیں تو آپ کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن خوشی دنیا کی واحد چیز ہے جو آپ کو اس وقت تک حاصل نہیں ہوتی جب تک آپ اپنی ملکیت کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے‘آپ اپنی دولت میں کسی ایسے شخص کو حصہ دار نہیں بناتے جو آپ کی دولت میں حصہ دار نہیں۔ آپ کسی بھوکے کو اپنے دستر خوان میں شامل نہیں کرتے اور آپ اپنے حصے کا پانی‘ اپنے حصے کا راستہ اور آپ سارا دن قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کسی دوسرے ضرورت مند کو نہیں دے دیتے‘ خوشی اپنا حصہ دوسروں کو دینے کے بعد ملتی ہے‘ یہ دینے والی جنس ہے لیکن تم اسے لینا چاہتے ہو چنانچہ تمہیں خوشی کیسے مل سکتی ہے“ یہ بات بھی میرے دل میں کھب گئی اورمجھے اس کے بعد زندگی میں جب بھی دکھ‘ غم‘ تکلیف‘ پریشانی اور اندیشوں نے گھیرنے کی کوشش کی میں نے اپنی نعمتیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیں اور میری جیب فوراً خوشی سے بھر گئی“۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…