منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

زندگی میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے ،سائنسدانوں کے بہترین اورآسان مشورے

datetime 10  جون‬‮  2015 |

محنت شاقہ اور اخلاص:
محنت کے علاوہ دنیا میں ترقی کا خوبصورت ترین راستہ کوئی نہیں‘ آپ کسی بھی فیلڈ میں ہیں‘ آپ محنت کو زندگی کا جزو بنا لیں‘ اگر آپ 8گھنٹے کام کے بعد بھی کامیاب زندگی سے دور ہیں تو آپ کو 16گھنٹے کام کرنا چاہیے لیکن اس میں ایک احتیاط لازم ہے‘ صحت آپ کی زندگی ہے‘ صحت کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے‘ صحت کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ جانفشانی سے کام میں جت جائیں‘ دیانت اور اخلاص کو اپنا اصول بنا لیں‘ جو کام بھی کریں کوشش کریں اس میں خلاء نہ ہو‘ کام کو سرسے اتا رنے والے لوگوں کو ‘کام سر سے اتار دیتا ہے۔ آپ محنت سے، شوق سے کام کریں ‘ اس کا صلہ آپ کو خوش گوار زندگی کی صورت میں ملے گا۔
وژن یا ٹارگٹ:
محنت کے ساتھ وژن یا ٹارگٹ کا ہونا بھی لازم ہے۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں لوگ سارا سارا دن کام کرتے ہیں لیکن ترقی نہیں کر پاتے۔مثلاََ مزدور سارا دن بھاری بھر کم کام کرتا ہے‘ کدالیں اور بیلچے چلاتا ہے لیکن شام کو اسے اس محنت کے عوض چار‘ پانچ سو روپے ہی مل پاتے ہیں اور وہ ساری عمر کدالیں چلاتے چلاتے گزار دیتا ہے ‘کیوں؟ کیونکہ اس کا ہدف کوئی نہیں ہوتا۔ اس کی سوچ صرف وہ500روپے ہوتی ہے جس سے اس کا کچن چل جائے لیکن اگریہی مزدورتھوڑا سا وژن بڑا کر لے‘ ہدف کا تعین کر لے‘ وہ ارادہ کر لے میں اب محض بیلچہ نہیں چلاؤں گا بلکہ میں اب یہ کام ٹھیکے پرلوں گا‘ روزانہ گھنٹہ زیادہ کام کروں گاتو اس کی زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے:انٹر نیٹ:بچوں کی سر گر میوں کی نگرانی کےلئے مو بائل اپیلی کیشنز تیار

وہ ارادہ کر لے میں محض مزدور نہیں رہوں گا میں میسن ‘ کارپنٹر ‘ پلمبر اور الیکٹریشن کا کام بھی کروں گا‘ وہ روزانہ ایک ایک قدم آگے بڑھنا شروع کر دے تو یقین کیجئے ایک دن وہ انجینئربن جائے گا۔ اسی طرح زندگی کا ہر شعبہ ہے۔ آپ جس شعبے میں بھی ہیں آپ فیصلہ کر لیں ہم نے کولہو کے بیل بن کر کام نہیں کرتا‘ہم نے سیکھناہے‘ہم نے آگے بڑھنا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔ اصل؂ میں جب انسان یہ سمجھ لے کہ بس یہی کام اس کی پہچان ہے‘ اب مزید مشقت نہیں کرنی تو سمجھ لیجئے آپ کی زندگی کی گاڑی کوبریک لگ جائے گی اور آپ مینڈکوں کی طرح ایک ہی تالاب کے باسی بن کر رہ جائیں گئے۔ کامیاب ہونا ہے توحوصلہ رکھنا ہوگا ، آگے بڑھنا ہو گا۔

کامیابی کے لئے اہم مشورے ،جن پرعمل کرکے آپ بھی ترقی پاسکتے ہیں 

ایک۔  تنخوہ مت لیں‘ تنخواہ آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنائے گی۔

 

دو۔  آپ اپنی رقم سے کبھی سرمایہ کاری نہ کریں‘ سرمایہ کاری صرف دولت کی حفاظت کرتی ہے‘ یہ آپ کو دولت مند نہیں بناتی‘ آپ کو ہمیشہ سرمایہ کاری سے پہلے سرمایہ پیدا کرنا چاہیے۔

 

تین۔  آپ روزانہ خوشحالی کے دس آئیڈیاز سوچیں ‘ یہ دس آئیڈیاز آپ کےلئے خوشحالی کا خزانہ ثابت ہوں گے۔

 

چار۔  آپ زندگی میں کبھی چائے‘ کافی اور ٹیکسی کی بچت نہ کریں‘ پیسے بچانے کےلئے بس پر سفر نہ کریں کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی شخص بچت سے امیر نہیں ہوا‘امارت زیادہ پیسے کمانے سے آتی ہے بچت سے نہیں۔

 

پانچ۔  آپ لکھنا سیکھیں‘ لکھنے سے انسانی دماغ میں اضافہ ہوتا ہے‘ آپ میں سوچنے سمجھنے کی اہلیت بڑھتی ہے اور سوچنے سمجھنے والے لوگ کبھی غریب نہیں رہتے۔

 

چھ۔  آپ کے پاس اگر رقم ہے تو آپ کبھی اس رقم کا دو فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری پر خرچ نہ کریں‘ 98 فیصد رقم اپنے پاس رکھیں‘ یہ 98فیصد رقم آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی‘ میں نے زندگی میں بے شمار ایسے کروڑ پتی دیکھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولت سے نواز رکھا تھا‘ انہوں نے اپنی دولت مختلف منصوبوں پر لگا رکھی تھی اور کروڑپتی ہونے کے باوجود ان کی جیبیں خالی تھیں۔

 

سات۔  آپ کبھی ایسا کاروبار نہ کریں جس میں زیادہ مقابلہ ہو‘ ایسا کاروبار کریں جس میں آپ اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں۔

 

آٹھ۔  چوبیس گھنٹے میں آٹھ گھنٹے سونا سب سے اچھی سرمایہ کاری ہے۔

 

نو۔ آپ ہمیشہ ان لوگوں کو وقت دیں جو آپ سے محبت کرتے ہیںنہ کہ ان لوگوں کو جن کے لئے آپ بے وقعت ہیں یا جن کو آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

دس۔  آپ سارا دن ان نعمتوں پر شکر ادا کریں‘اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو عنایت کر رکھی ہیں‘ شکر انسان کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔

 

گیارہ۔ آپ اپنے اوپر ‘ اپنے جسم پر‘ اپنے ذہن پر اور اپنے تجربے پر اعتماد کریں‘ آپ صحیح اور غلط کے بارے میں دوسروں سے پوچھنے کے بجائے اپنے آپ سے سوال کریں‘ دنیا میں آپ کا آپ سے بڑا کوئی دوست نہیں‘ آپ اپنے آپ کو دھوکا نہیں دے سکتے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…