پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں اوباش نوجوان کی سر راہ چلتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش

datetime 6  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہرمیں اوباش نوجوان نے دن دہاڑے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے دفاع کرکے یہ کوشش ناکام بنادی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی کو ملزم کی جلد از جلد گرفتار کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک چار مغل ہزار گوٹھ میں حیوانی صفت اوباش نوجوان نے دن دہاڑے برہنہ حالت میں لڑکی پر جنسی حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک گھر کے سامنے موٹرسائیکل روکتا ہے اور اپنی نیکر اتار کر نازیبا حرکات کرتے ہوئے لڑکی کا انتظار کرنے لگا، جیسے ہی لڑکی قریب آئی تو اُسے دبوچنے کے لیے پیچھے بھاگا۔لڑکی نے اپنا دفاع کیا اور اوباش نوجوان کو پرس مارا جس کے بعد اُس نے دوڑ لگائی اور پھر نیکر پہن کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کاکہنا ہےکہ واقعے سے متعلق کسی نے بھی پولیس سے رجوع نہیں کیا ہے تاہم واقعہ ضرور ہوا ہے اورواقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوٹیج کی مدد سے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں اورامید ہے پولیس جلد ملزم کوگرفتارکرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے اُس کے ساتھ قانون کے مطابق سخت طریقے سے نمٹنے کا حکم دیا جبکہ سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…