مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے نے حرمین شریفین حج سیزن میں میڈیا کے ساتھ انضمام اور ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے حرم میڈیا نخلستان کے اقدام کا آغاز کردیا ہے۔
اس اقدام کا آغاز شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی رہنمائی میں کیا گیا ہے۔ اقدام کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کے لیے امور حرمین کے ادارے کے ساتھ تعاون کرنے اور پوری دنیا تک دو مقدس ترین مساجد کا پیغام پہنچانے کے لیے ایک منفرد میڈیا ماحول پیدا کرنا ہے۔بیت اللہ شریف میں زائرین کی آمد کے ساتھ مل کر فیلڈ کمیٹیوں کے شعبہ نے پروگرام تعظیم شعائر اللہ بھی تیار کیا۔اس پروگرام کا مقصد حجاج کو مقدس مقام اور مقدس وقت کی عظمت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ حجاج کرام میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ اس مقام پر غلط رویوں سے اجتناب برتنا ہے۔