جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مکہ مکرمہ میں معمر خاتون کو دل کا دورہ، سعودی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کردی

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں معمر خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ 70 سال خاتون کی حالت انتہائی بگڑ گئی۔ اس موقع پر سعودی طبی عملہ نے مداخلت کی اور بزرگ خاتون کی اوپن ہارٹ سرجری کرکے اس کی جان بچا لی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حج کے لیے آنے والی خاتون نے اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا حج ضائع نہیں ہوا۔ رندھی ہوئی آواز اور آنکھوں سے بہتے موٹے آنسوں کے ساتھ خاتون نے دستیاب سہولتوں پر سعودی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں طبی ٹیم کی جانب سے کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انجائنا پیکٹرس کا شکار ہو گئی تھیں۔سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مریضہ کی حالت میڈیکل سٹی کی ہاٹ لائن سروس کے ذریعے موصول ہوئی اور زندگی بچانے والے کیس کے طور پر ان کو فوری سہولیات فراہم کی گئیں کیونکہ وہ مایوکارڈیل انفکشن کے ساتھ شدید کورونری آرٹری تھرومبوسس کی وجہ سے انجائنا پیکٹرس کے درد میں مبتلا تھیں۔ فوری طور پر سٹنٹ دائیں کورونری شریان میں نصب کیا گیا۔ ان کی صحت کی حالت نازک تھی جس کی بنا پر انہوں کارڈیک کیئر مرکز میں داخل کیا گیا تھا۔مناسب تجزیوں اور ٹیلی ویژن ایکسرے کرنے کے بعد طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ دل کی باقی شریانوں کو درست کرنے کے لیے ان کی فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی۔ ماہر امراض قلب، کارڈیک سرجن، اینستھیزیا اور انتہائی نگہداشت کے افراد اور دیگر عملہ کی ٹیم نے ان کی کامیاب ہارٹ سرجری کی۔وزارت صحت نے بتایا کہ ان حاجن کے ساتھ ان کا بیٹا اور بیٹی بھی تھے جو اپنی والدہ کی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے حج کے مناسک کو ادا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے فکر مند اور خوفزدہ تھے۔ اپنی والدہ کی صحت یابی کے بعد وہ اب حج کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…