ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

چین کا امریکہ سے افغان اثاثے جلد از جلد واپس کرنے کا مطالبہ

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (این این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان مسئلے پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں سلامتی کونسل کے ارکان کے علاوہ افغانستان، پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ افغانستان افراتفری سے حکمرانی کی طرف منتقلی کے نازک دور میں ہے جس کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے مسلسل ان پٹ اور توجہ کی ضرورت ہے۔چانگ جون نے یہ بھی کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کے زیر اثر افغانستان کو خوراک، پینے کے پانی، طبی ساز و سامان اور دیگر ضروریات سے لے کر تعمیراتی سامان جیسے سیمنٹ اور سٹیل کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اقتصادی تعمیر نو اور بھی مشکل ہے۔

چین نے متعلقہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اٹھا لیں۔ خاص طور پر تشویشناک بات یہ ہے کہ 2021 سے، امریکہ نے بیرون ملک افغانوں کے 7 بلین امریکی ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں، اور اب تک کوئی بھی رقم افغان عوام کو واپس نہیں کی گئی۔چانگ جون نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ اثاثے جلد از جلد واپس کرے، اور مختلف وجوہات کی بناء پر تاخیر نہ کرے اور افغان عوام کے مصائب میں اضافہ نہ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…