جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکا میں غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس سیٹزن اینڈ امیگریشن سروسز کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت انصاف کو ہرماہ شہریت منسوخی کے 100 سے 200 کیسز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت انصاف کے مطابق 2017 سے اب تک شہریت منسوخی کے 120 کیسز ملے ہیں، امریکا میں شہریت لینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ افراد تک پہنچ چکی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال 8 لاکھ غیر ملکیوں نے امریکی شہریت حاصل کی، شہریت لینے والوں کا تعلق میکسیکو، بھارت، فلپائن، ڈومینیکن ریپبلک اور ویتنام سے تھا۔رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں وزارت انصاف کو شہریت منسوخی کے 90 کیسز موصول ہوئے، سال 2024 میں 13 کیسز رجسٹرڈ اور 8 میں شہریت منسوخ کردی گئی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں بھی شہریت منسوخی نے زور پکڑ لیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…