قاہرہ(این این آئی)مصر میں جرم کے تقریبا دو ماہ بعد طنطا کی فوجداری عدالت نے فیصلہ سنایا کہ بیوی کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والے شوہر کو پھانسی دے دی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جرم گزشتہ اپریل میں مصر کے شمال میں واقع الغربیہ گورنری میں نوبیاہتا جوڑے کے گھر میں پیش آیا تھا۔ ان کی شادی کے 48 گھنٹے بعد بیوی نے ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار کیا اور دونوں کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تو دولہا محمد نے اپنی بیوی کو قتل کرڈالا۔ملزم محمد کو سزائے موت دینے کے بارے میں مفتی کی رائے کا جائزہ لینے کے بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔26 اپریل کو الغربیہ گورنری میں سکیورٹی سروسز کو مقتولہ آی کے اہل خانہ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی شادی کے تقریبا 48 گھنٹے بعد الغربیہ گورنری کے گاں نفیا میں آی کو قتل کردیا گیا ہے۔