لاہور( این این آئی)پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری آج ( بدھ) واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آئیں گے۔پاکستانی ہائی کمیشن نے 473 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں۔بھارتی سکھ یاتریوں کو 21 سے 30 جون تک ویزا دیا گیا ۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ہوگی ۔ پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ننکانہ صاحب، حسن ابدال اورکرتارپورصاحب بھی جائیں گے۔