بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے مارگلہ ایونیو منصوبے کا افتتاح کردیا

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ ایونیو منصوبے کا افتتاح کردیا،10.4کلومیٹر شاہراہ جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والوں کو ایک متبادل راستہ فراہم کرے گی،یہ شاہراہ سنگجانی سے ڈی 12 تک ہوگی، اس منصوبے پر2 ارب 69کروڑ 91 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس منصوبہ کاباضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،سابق اراکین قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان کے علاوہ مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کا آغاز جون 2021 میں کیا گیا۔ دسمبر2022 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس منصوبے میں شاہ اللہ دتہ کے مقام پر ایک انڈر پاس شامل کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی لاگت اور تکمیل کی مدت میں تبدیلی آئی ، اس شاہراہ سے جی ٹی روڈ سنگجانی سے ڈی 12 تک کا سفر کم ہوکر کچھ منٹ کا رہ گیا، اس کی وجہ سے سری ینگر ہائی وے پر ٹریفک کا بہائو کم ہوا، مقامی لیبراورتعمیراتی مواد سے متعلق انڈسٹری کو فروغ ملا، اس شاہراہ سے اس علاقے کے لوگ بھی مستفید ہوں گے، اس شاہراہ کے اطراف میں سی ڈی اے کی جانب سے شجرکاری بھی کی گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو اس منصوبے کا ماڈل پیش کیا گیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…