بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر کا عام انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کی فہرستیں تیار کر لی گئیں

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں عام انتخابات کی تیاریوں بارے اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنرز نے عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کی فہرستیں تیار ہیں، عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران بیوروکریسی سے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے تمام ونگز نے بتایا کہ وہ الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں، الیکشن کے لیے تمام ضروری سامان بھی موجود ہے، الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔حکام کے مطابق عام انتخابات میں 26 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کے لیے 1 ہزار 852 ٹن کاغذ خریدا جا چکا ہے، 923 ٹن لائٹ گرین پیپر، 829 ٹن آف وائٹ پیپر بیلٹ پیپرز کے لیے موجود ہے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کو بیلٹ پیپرز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، کراچی پرنٹنگ کارپویشن 9 کروڑ، اسلام آباد پریس 7 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گی، پاکستان پوسٹ فانڈیشن 10 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…