بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اقتدار کی جنگ میں ایک اورسیاسی پارٹی کا اضافہ ،نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتدار کی جنگ میں ایک اورسیاسی پارٹی کا اضافہ ، شہر اقتدارنئی سیاسی جماعت پاکستان مسلم پارٹی(پی ایم پی ) کے قیام کا اعلان کر دیا گیا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے قیام اور اسکے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے نوجوان سیاسی راہنما ء اورپاکستان مسلم پارٹی کے صدر رانا محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ لسانی اور گروہی تقسیم سے بالا تر ہو کر میدان عمل میں آئے ہیں

آئندہ جس سطح پربھی انتخاب ہونگے ملک بھر سے ان انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد عوام نے ہی ٹی سے بہت سی امیدیں وابستہ کر لی تھی مگر پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیزاندرونی اور بیرونی شدید خطرات کا شکار ہے، ایک طرف ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ، مہنگائی کا طوفان، بیروزگاری، بدامنی تو دوسری طرف حکمرانوں کی عیاشیاں اور شاہانہ خرچے، اتحادیوں کو خوش کرنے کے لئے 80 افراد پر مشتمل وزراء کی فوج عوام اور قومی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو ایماندار پڑھی لکھی اور مخلص قیادت فراہم کی جائے، ہمارا مقصد صرف اور صرف ملک کو معاشی بحران سینکالنا اور عوام کو خوشحال کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے۔ ملک بھر سے منجھے ہوئے مخلص ت دار اور پڑھے لکھے سیاسی رہنما ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں آئندہ الیکشن میںبھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم پارٹی ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے لاکھوں شہدائکو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور امن تباہ کرنے والے ہر اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…