اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

یونان کشتی حادثے پر کارروائی کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو پیش کر دی گئی

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یونان میں کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی، اس موقع پر کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 20سے زائد انسانی سمگلروں کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں

حادثے کے بعد گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کیے جا چکے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، واقعات کی روک تھام کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن بٹ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے گھنانے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں، انسانی سمگلرز اور ان کے سہولت کار بین الاقوامی مجرم ہیں، سوشل میڈیا پر انسانی سمگلرز کے غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی سخت کارروائی کی جائے، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کیساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے کہا کہ کشتی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں، لنک آفس یونان سے معلومات کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے، حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کیخلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔محسن بٹ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…