بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مختلف مقامات پر گھی اور آئل کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں، نرخوں میں خودساختہ بڑا اضافہ

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مختلف مقامات پر پرچون سطح پر درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی مرضی کی قیمت وصول کی جانے لگیں، درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی 10سے35روپے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دکانداروں کو درجہ اول آئل اور گھی کی خرید600روپے تک پڑتی ہے اور وہ 620روپے تک فروخت کرنے کے مجاز ہیں تاہم پرچون سطح پر 655روپے تک فروخت جاری ہے ۔ اسی طرح درجہ دوم گھی اورآئل488روپے خرید کے ساتھ 500روپے تک فروخت کیا جا سکتا ہے تاہم اسے 510سے520روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے دکانداروں کا موقف ہے کہ تھوک کی سطح پر قیمتوں میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز نئی قیمت پر خرید اری کر رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ تھوک کی سطح پر قیمتوںمیں استحکام لائے تاکہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت ہو سکیں ۔علاوہ ازیں ڈبہ پیک دلیہ175گرام کی قیمت40روپے اضافے سے 190روپے جبکہ 350گرام ڈبے کی قیمت 70روپے اضافے سے250سے بڑھ کر 320روپے ہوگی۔فریزر کی ٹھنڈی کولڈ ڈرنک کی ہاف لیٹر کی بوتل کی قیمت80سے بڑھا کر 90جبکہ ڈیڑھ لیٹر بوتل 160کی بجائے180روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ہفتے میں کیچپ کی قیمتوں میں بھی فی کلو 65 تک اضافہ متوقع ہے ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…