مکوآنہ (این این آئی)فیصل آبادتھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں حالات سے تنگ آ کر نومسلم نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 79 رب کے رہائشی 22 سالہ شعبان ولد سردار مسیح نے چند ماہ قبل اسلام قبول کیا تھا، جس کی وجہ سے اس کا اپنے خاندان والوں سے لڑائی جھگڑے اور عداوت چلی آ رہی تھی، تاہم حالات سے دل برداشتہ ہو کر مذکورہ نوجوان شعبان نے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹک گیا، جب وہ صبح کمرہ سے باہر نہ آیا، اہل خانہ نے دیکھا تو اس کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبل ازیں بھی مذکورہ نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔