ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

گوادر سے خنجراب تک بڑے منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے، خرم دستگیر

datetime 18  جون‬‮  2023 |

نارووال(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی بنیادیں نواز شریف نے رکھیں، گوادر سے خنجراب تک پہاڑوں پر بڑے ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے،جو منصوبے گزشتہ 1سال میں شروع کئے ان کے سنگ بنیاد پر بھی نواز شریف کا نام لکھا ہے۔

نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ہم سب نے نارووال کنسٹرکشن ڈویژن کا افتتاح کیا ہے، کنسٹرکشن ڈویژن کو بنانے میں14کروڑ کا خرچہ ہوا ہے، احسن اقبال نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا، اس کنسٹرکشن ڈویژن میں 117لوگ کام کریں گے، منصوبے سے نارووال کیلئے نیا روزگار بھی پیدا ہو گا۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاکہ جب بھی شیر آئے گا ترقی لائے گا،شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے،ہم گوادر میں بھی ترقی کر رہے ہیں اور ہمسایہ شہروں میں بھی، ہم نے پورے ملک میں بجلی کی ترقی کے منصوبے شروع کیے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان ہم نے نئی لائن 4ماہ کے اندر بنا کر چلا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ بعد وزیر اعظم بھی تھر تشریف لے جائیں گے،وہاں ہم نے ایک نئی220کلو میٹر کی لائن 4ماہ میں بنا کر چلا دی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت میں سارے کام بند ہو گئے تھے، سارے بند کام ہم نے بنا کر چلا دیئے ہیں، یہاں نواز شریف کو یاد نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…