ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

روس کا یروشلم میں اپنے سفارت خانے کی شاخ کھولنے کا معاہدہ

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی )اسرائیل میں روس کا سفارت خانہ شہر کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت یروشلم میں ایک برانچ آفس کھولے گا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارت خانے اور اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا۔

اسرائیل میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی یروشلم میں ایک اراضی کا معاہدہ، جسے روس نے 1885 میں خریدا تھا، برسوں کے طویل عمل کے بعد 18 مئی کو یروشلم کی میونسپلٹی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کو عمارتی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا جو سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے زیر استعمال آئے گا۔عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے مقدس مقامات کے باعث یروشلم کی حیثیت ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔اسرائیل، جس نے 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اس شہر کو اپنا ابدی اور ناقابل تقسیم دارالحکومت سمجھتا ہے۔ فلسطینی شہر کے مشرقی حصے کو اپنی مستقبل کی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر چاہتے ہیں۔عالمی برادری پورے شہر پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتی، یہ مانتی ہے کہ یروشلم کی حیثیت کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…