بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دو ہفتوں کی بھوک ہڑتال، ھانیبال قذافی کی صحت خراب ہوگئی

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی )لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ھانیبال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں خراب ہوگئی ہے۔ وہ بیروت میں زیر حراست ہیں اور بغیر کسی مقدمہ کے اپنی گرفتاری کے خلاف انہوں نے دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی صدارتی کونسل نے اس معاملہ کے حوالے سے وزیر انصاف حلیمہ البصیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام لبنانی حکام اور عدالتوں کے سامنے قانونی پیروی کرنے کے لیے ایک دفاعی کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے۔صدارتی اقدام ھانیبال کی صحت کی خرابی کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جس نے تقریبا دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال کی تھی۔ ھانیبال کو 2008 میں شیعہ عالم موسی الصدر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موسی الصدر کو طرابلس میں 1978 میں غائب کردیا گیا تھا۔موسی الصدر کی گمشدگی کے معاملے میں قذافی کے بیٹے نے اپنی بے گناہی برقرار رکھی اور اس نے تحقیقات کے دوران بار بار کہا کہ اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے کیونکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچہ تھا اور اس کی گمشدگی کا علم صرف اس کے بڑے بھائی سیف الاسلام قذافی اور سابق وزیر اعظم عبد السلام کو ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…