جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی آسمان پر زہرہ، مریخ اور شیر دل ستارہ ایک سیدھ میں آگئے، حیرت انگیز نظارہ

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)عرب دنیا کے آسمان میں غروب آفتاب کے بعد اور رات کے آغاز میں سیاروں زہرہ، مریخ اور شیر دل ستارے کا مغربی افق پر برہنہ آنکھ سے مشاہدہ کیا گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دن کے وقت ہی جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ لائن اپ ایک فلکیاتی واقعہ ہے جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب ہمارے نظام شمسی کے متعدد سیارے تقریبا ایک قطار میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ یہ ستارے آسمان کے ایک ہی حصہ میں ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ ستارے چاند اور ایک روشن ستارے کے علاوہ دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاروں کی ایک لکیر پر سیدھ میں ہونا لفظی معنی میں نہیں ہے کیونکہ سیارے کبھی بھی بالکل سیدھی لکیر میں نہیں آتے کیونکہ وہ تمام سورج کے گرد ایک ہی سطح پر نہیں گھومتے بلکہ مختلف مداروں میں گھومتے ہیں۔انہوں نے کہا بہتر ہے کہ رات کا اندھیرا ہونے سے قبل آسمان کا مشاہدہ شروع کر دیا جائے کیونکہ زہرہ سب سے پہلے موجود ہوگا، یہ بہت روشن اور متحرک ہوگا۔ ایک چھوٹی دوربین کے ذریعے مشاہدہ کیا جائے گا تو اس کی نصف سے بھی کم ڈسک روشن ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ زہرہ کے مقابلے میں مریخ بہت دھندلا ہے۔ یہ اب زمین سے بہت دور ہے اور آسمان میں بہت چھوٹا ہے۔ یہ دوربین کے ذریعے مشاہدہ کرنے کے لیے موزوں نہیں ہوگا۔ اس لیے جو کچھ بھی نظر آئے گا وہ نارنجی رنگ کا ہوگا۔ آخر میں شیر دل ستارہ ہے جو زیادہ تر روشن ستاروں کے درمیان واحد ستارہ ہے جو سورج کے سالانہ ظاہری راستے پر برجوں کے سامنے موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…