ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کے پرس کی قیمت جان کر صارفین کے ہوش اڑ گئے۔انسٹاگرام پر پریانکا نے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ پکنک سے چند تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین کی نظرین ان کی بیٹی کی ایک تصویر پر جا ٹھہری۔تصویر میں مالتی میری کا چہرہ تو دکھائی نہیں دے رہا تاہم اس میں ان کا سائڈ پوز دیکھا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ننھی مالتی میری کے ہاتھوں میں ایک کتاب اور ایک پرس بھی موجود ہے۔مالتی میری کی تصویر میں نظر آنے والے پیسٹل گرین کراس باڈی بیگ نے فورا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔بیگ معروف بین الاقوامی برانڈ بلغاری کا ہے جس کی قیمت 2.45لاکھ بھارتی روپے ہے۔پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اگلے جنم میں مالتی میری بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔