اسلام آباد: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔مہاتیر محمد کا عمران خان کے لیے یہ پیغام گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔مہاتیر محمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” ڈئیر عمران ! مجھے امید ہے کہ آپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انشاء اللہ آپ کامیاب ہوں گے”۔