اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کار لفٹرز ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کرولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں،ملزم کا انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گزشتہ روز گلشن سے گرفتار ہونے والے ملزم نے بتایا کہ ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کرولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں۔ کراچی کے علاقے گلشن 13 بی میں رات گئے اے وی ایل سی اور کارلفٹرز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کارلفٹر گینگ سے نکلا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ عبداللہ، شیرافضل، جاوید خان اوراعظم شامل ہیں، ملزمان نے کراچی کے 150 سے زائد شہریوں کو بے کار کیا، زخمی گینگ سرغنہ عبداللہ افغانی نے اہم انکشافات کردیے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کار ٹیپ چوری سے لے کر منظم کارلفٹنگ گینگ چلاتا ہے، ملزمان 150 سے زائد کاریں چوری کرکے فروخت کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان صرف ہائی روف اور کرولا کاریں چوری کرتے تھے، چوری شدہ کاریں حب میں مختلف پارٹیز کو فروخت کی جاتی ہیں۔ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کہا کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کورولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں، فی ملزم کو ایک ڈیلیوری پر 15 سے 20 ہزار روپے ملتے ہیں۔ملزم نے بتایا کہ ان گاڑیوں کی خریداروں میں حنیف، شکیل، رفیع اللہ اقبال کھوکر اوراس کی بیوی شامل ہیں،

احسن آباد کا رہائشی اعظم کاریں مہارت سے کھولتا ہے، کار چوری کرتے ہی 3 گھنٹے میں حب ڈیلیوری کردی جاتی ہے، ملزمان کو آج تک کراچی سے حب تک کسی نے نہیں روکا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اعظم پہلے کپڑے کی دکان پر سیلز مین شیر افضل موزے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا،گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…