پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے کے قریب ڈاکوئوں کی لوٹ مار کے دوران شخص قتل ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے کے قریب خونی ڈاکہ‘ ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر کریانہ سٹور کے مالک کو گولیاں مار کر قتل کر کے باآسانی فرار ہو گئے، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔

بتایا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے گھر کے قریب نثار کالونی گلی نمبر11 میں رضوان ولد اشرف نے رمضان کریانہ سٹور کے نام سے دکان بنا رکھی ہے، 6 بجے کے لگ بھگ موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاہک بن کر دکان پر آئے اور آتے ہی اسلحہ نکال کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا اور رقم چھیننے لگے تو رضوان نے مزاحمت کی تو اتھرے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دکاندار بری طرح لہولہان ہو کر گر پڑا تو ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی تاجر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘ مذکورہ دکاندار رضوان تین بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔خونی ڈاکے کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ڈیرہ کے قریب ڈاکوئوں نے شہری سے ساڑھے چودہ لاکھ کی رقم چھین کر گولی مار دی تھی اور کچھ عرصہ قبل سمن آباد ریڈیکس روڈ پر موبائل شاپ مالک کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے گزشتہ روز خونی ڈکیتی میں مارے جانیوالے تاجر رضوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…