ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شعیب اختر کی بیٹی کے ہمراہ تصویر، مداح تشویش میں مبتلا

datetime 16  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق تیز رفتار گیند باز نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہیں ایک نوجوان لڑکی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔سابق کھلاڑی نے بذریعہ کیپشن اس نوجوان لڑکی کو اپنی بیٹی کہہ کر متعارف کروایا جس کے باعث مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں، ساتھ ہی انہوں نے اس نوجوان لڑکی کی انسٹا آئی ڈی بھی ٹیگ کی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نوجوان لڑکی کا نام ایلین شیخ ہے۔یاد رہے کہ شعیب اختر نے 23 جولائی 2014 کو رباب خان نامی خاتون سے خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بیٹے ہیں جو بالترتیب 2016ء اور 2019ء میں پیدا ہوئے ہیں۔اس سے قبل شعیب اختر نے کبھی بھی میڈیا پر اپنی کسی بھی بیٹی کا تذکرہ نہیں کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کھلاڑی نے کسی کو اپنی بیٹی کہہ کر متعارف کروایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود لڑکی شعیب اختر کی حقیقی بیٹی ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…