اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں 58 ارب روپے کا ولا خریدنے کے لیے بھارتی،روسی شہری مدمقابل آگئے

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 58 ارب پاکستانی روپے کا ولا فروخت کے لیے پیش کردیا، ولا کو خریدنے کے لیے ایک بھارتی اور ایک روسی شہری آپس میں مدمقابل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق دبئی کے طلال الامارات محلے میں فرسائی محل کی طرز پر تیار کردہ پرآسائش ولا کی نیلامی میں ایک بھارتی اور ایک روسی کے درمیان ٹھن گئی

ولا کی ابتدائی قیمت 750 ملین درہم (58 ارب پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔دبئی میں ریئل اسٹیٹ بروکریج فرم نے ایک روز قبل ہی ولا 750 ملین درہم میں فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ولا کا اندرونی رقبہ 60 ہزار مربع فٹ ہے جو صرف 5 بیڈ رومز پر مشتمل ہے، ماسٹر بیڈروم 4 ہزار مربع فٹ پر بنا ہوا ہے، اتنا بڑا رقبہ بیشتر مکانات سے زیادہ ہے۔ ولا میں زمینی منزل، ڈائننگ ہال اور پلے روم ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نیلامی میں ممکنہ طور پر حصہ لینے والا انڈین طلال الامارات ہی میں رہائش پذیر ہے، اس علاقے میں اس کے 3 ولاز ہیں۔سنگ مرمر سے بنے ولا کے ایک مربع فٹ کی قیمت 12 ہزار 500 درہم تک ہے، یہ طلال الامارات میں رجسٹرڈ دیگر ولاز کی قیمت کے حوالے سے دگنی ہے۔ یہاں اگست 2022 میں مہنگا ترین مکان 210 ملین درہم میں فروخت ہوا تھا



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…