نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہینکس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ’’When Harry Met Sallyکی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔یہ 1989 کی کلاسیک فلم تھی جس میں بلی کرسٹل نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن پہلے ٹام ہینکس کو فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔ایک حالیہ انٹرویو میں ریٹا ولسن نے کہا کہ ٹام اس وقت طلاق کے عمل سے گزر رہے تھے اور وہ بہت خوش تھے کہ اب وہ شادی شدہ زندگی میں نہیں رہے۔اس فلم میں دو کرداروں کے درمیان اس موضوع پر بحث ہوتی رہتی تھی کہ کیا ایک لڑکا اور لڑکی صرف دوست ہوسکتے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ ٹام ہینکس اور سمانتھا لیویز کی شادی 1978 سے 1987 تک رہی، ان کے دو بچے ہیں۔طلاق کے بعد ٹام ہینکس نے 1988 میں ریٹا ولسن سے شادی کی جو اب تک چل رہی ہے، اس شادی سے ان کے دو بیٹے ہیں۔