اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سمندری طوفان بپر جوائے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت نامہ (نوٹم )تیز ہواں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا ہے جو(جمعہ کی) رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ اتھارٹی کی جانب سے ہدایت نامہ کراچی، سکھر، موہنجوداڑو اور نواب شاہ ایئرپورٹس کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان ایئرپورٹس پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے کی صورت میں لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔