ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی شدید سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہو کر سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے جوکراچی سے تقریباً 270 کلومیٹر مشرق میں، ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور کیٹی بندر سے مشرق-جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر عرض بلد°N 23.8 اور طول بلد °E69.4 کے قریب واقع ہے۔

سمندری طوفان آج دوپہر تک مزیدکمزور ہو گا اور شام تک ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز سندھ، مشرقی بلو چستان، بالائی /مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری / موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی/ اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر شدید سے شدید ترموسلادھار / طوفانی بارش متوقع ہے ۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح ہفتہ کے روز جنوب مشرقی سندھ، مشرقی بلو چستان، بالائی /مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری / موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی/ اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار / طوفانی بارش متوقع ہے۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…