شنکیاری(این این آئی)تحصیل کندیا سیال درہ میں پل ٹوٹنے سے تین کمسن بچیاں دریا میں بہہ گئیں۔اپر کوہستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تحصیل کندیا سیال درہ میں پل ٹوٹنے سے تین کمسن بچیاں دریا میں بہہ گئیں، بچیوں میں سے ایک کی عمر دس سال اور دو کی عمریں آٹھ اور سات سال بتائی جارہی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع پر امدادی کارکن دریابرد بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔تاہم آخری اطلاعات تک انہیں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔کندیا نالے میں ان دونوں پانی کا بہا معمول سے زیادہ ہے جس کی وجہ کندیا کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، حادثے کا شکار ہونے والے بچیوں کا تعلق زرگر خیل قبیلے سے ہے ،وہ مبینہ طور پر پل کے زریعے دریا عبور کررہی تھیں کہ پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر پانی کے تیز بہاو کی نزر ہو گئیں۔